اجمالی تعارف

موجودہ کیمپس کا سنگ بنیاد 15 رمضان المبارک 1389 ھجری بمطابق 2 نومبر 1969ء بدھ بروز ولادت حضرت امام حسن(ع) جناب حجۃالاسلام المسلمین آقای الشیخ محمد مہدی پویا(کراچی) نے رکھا۔ 1971ء میں اس کے ایک حصہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اندرون شہر سے یہ جامعہ ماڈل ٹاون میں منتقل ہوا۔ اس کا رقبہ 21 کنال اور 7 مرلے پر مشتمل ہے جس میں درج ذیل عمارات ہیں۔


علی مسجد و امام بارگاہ

وسیع و عریض صحن کے داہنی طرف عظیم الشان علی مسجد و امام بارگاہ واقع ہے جو وسیع ہال ، بالائی منزل کے ہال اور متصلہ برآمدوں پر مشتمل ہے جس میں روزانہ نماز پنجگانہ با جماعت کے علاوہ نمازفجر کے بعد درسِ تفسیر، نمازمغربین کے بعد فقہی مسائل ، نمازِجمعہ کے ہفتہ وار اجتماعات ، دعائے کمیل ، توسّل ، ندبہ ، نمازعیدالفطر و عیدالاضحی کے اجتماعات ، ماہ مبارک رمضان کے آخرمیں مومنین و مومنات کے اعتکاف اورمحرم و صفر میں مجالس عزا کے پروگرام شامل ہیں۔


تدریسی بلاک


لائیبریری

لائیبریری کا وسیع عریض ہال جامعہ ھذا میں واقع علی مسجد کی چھت کے ساتھ بالائی منز ل پر واقع ہے ۔ ہال کے دروازوں کے ساتھ کیٹا لاگ موجود ہے جن میں مختلف موضوعات پر مشتمل کارڈ موجود ہیں ۔ قارئین بڑی آسانی کے ساتھ کیٹا لاگ دیکھ کر اپنی پسند کی ہوئی کتاب حاصل کر سکتا ہے ۔ کتابیں مختلف موضوعات کے تحت مختلف الماریوں میں قرینے سے سجائی گئی ہیں ۔کتاب کی آراستگی اور صفائی کا خاطر خواہ خیال رکھا جاتا ہے ۔تمام کتب سفید کاغذ سے ٹیپ لگا کر اس پر اس کا نمبر اور الماری کا خانہ نمبر درج کیا گیا ہے ۔جس سے کتاب حاصل کرنا آسان تر ہو گیا ہے اور اس سے لائیبریر ی کی زیب وزینت اور آراستگی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ شیعہ اسلامی یونیورسٹی جامعة المنتظرمیں کتب کے عظیم الشان ذخیرہ میں قرآن پاک کے قدیم و نادر ،نایاب نسخوں کے علاوہ علوم قرآن ،تفسیر قرآن ،حدیث ،اصول حدیث ،رجال حدیث ،فلسفہ ،فقہ ،منطق ،عقائد ،مناظرہ ،علم الکلام ،اخلاقیات ،خطبات ،اقتصادیات ،لغت ،حزینہ ،شعرو ادب ،مجالس ،نحو،صرف ،اسلام شناسی ،ادیان عالم پر مشتمل ہزار ہاکتب کا ذخیرہ موجو دہے اس کے علاوہ سید المرسلین اور اولاد سید المر سلین کی مفصل سوانح حیات اور کتب مقاتل پر مشتمل ہزاروں کتب کا ذخیرہ موجود ہے ۔


ہوسٹلز برائے طلباء


مہمان خانہ